”زرتاج گل کی شاہی مہمان سے ملاقات پر کچھ پٹواری حضرات مذاق اڑا رہے ہیں جو ۔۔۔“اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈارنے ایسی بات کہہ دی کہ لیگی کارکنان بھی چکرا جائیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایااور اس حوالے سے تصاویر بھی جاری کیں۔سوشل میڈ یا پر مراد سعید اور زرتاج گل کی تصاویر پر لوگوں نے بلاجواز تنقید کی جس پر اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار بھی میدان میں آگئے ۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ڈار نے کہا کہ زرتاج گل صاحبہ کی

شاہی مہمان کے ساتھ تصویر کے حوالے سے جو کل سے کچھ پٹواری حضرات مزاق اڑا رہے ہیں وہ نہایت غیر مناسب ہے۔ یہ اقدار آپ کے قائد میاں نواز شریف نے آپ کو نہیں دئیے۔ جس طرح اپنی بہن مریم نواز کی عزت کرنا آپ پر فرض ہے اسی طرح تمام انصافی ماوں، بہنوں اور بیٹیوں کی بھی۔اس سے قبل وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے شیخ محمد بن زاید کوان کا تعارف ایک فائٹر کے طور پر کرایا اور کہا کہ یہ انتہائی مضبوط قوت ارادی کی حامل خاتون ہیں جس نے انتہائی سخت حالات میں جاگیرداروں کا مقابلہ کیا اور انہیں شکست دے کر آج میری کابینہ کا حصہ ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں