’’نعرہ تکبیر ۔۔ اللہ اکبر ‘‘ دنیا کی بلند ترین چوٹی پر پاک فوج نے انتہائی خوفنا ک ہتھیار نصب کر دیا ، دشمن ممالک خوف سے لرز گئے، تاریخ کے سب ریکارڈز ٹوٹ گئے

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی بلند ترین چوٹی پر پاک فوج نے انتہائی خوفنا ک ہتھیار نصب کر دیا ، دشمن ممالک خوف سے لرز گئے، تاریخ کے سب ریکارڈز ٹوٹ گئے ۔۔پاک فوج سطح سمندر سے 3 ہزار میٹر کی بلندی پر جنگی ٹینک تعینات کرنے والی دنیا کی پہلی فوج بن گئی، پاک فوج کے آرمرڈ کارپس نے افغان صوبے ننگرھار کے قریب پاک افغان سرحد پر گشت اور دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کیلئے ٹینک پہنچا دیے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے وطن عزیز کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ایک ناقابل یقین کام کر دکھایا ہے۔

پاک فوج نے حال ہی میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر ناصرف باڑ لگانے کا مشکل ترین کارنامہ سرانجام دیا، بلکہ ساتھ ساتھ سرحد کی نگرانی کیلئے سطح سمندر سے ہزاروں میٹر کی بلندی پر جنگی ٹینک بھی پہنچا دیے۔ پاک فوج نے افغان صوبے ننگرھار کے ساتھ سرحدی علاقے پر جنگی ٹینک تعینات کر دیے ہیں۔ افغان صوبے ننگرھار کو دہشت گردوں کا گڑھ قرار دیا جاتا ہے، اسی لیے پاک فوج نے سرحد پر پہلے باڑ لگانے کا کام مکمل کیا، اور پھر جنگی ٹینکوں کو اتنے مشکل اور بلند مقام تک پہنچانے کا کام بھی کر دکھایا۔ پاک فوج کے ٹینک افغان سرحد کے قریب ناصرف گشت کا کام کرتے ہیں، بلکہ سرحد پر موجود دہشت گردوں کو نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ پاکستان کی فوج دنیا کی وہ واحد فوج نے جس نے سطح سمندر سے 3 ہزار میٹر کی بلندی پر واقع جنگی محاذ پر ٹینک پہنچائے ہیں۔ اس سے قبل ٹینکوں کو کبھی اتنے بلند جنگی محاذ تک نہیں پہنچایا جا سکا۔ پاک افغان سرحد پر جنگی ٹینکوں کی تعیناتی کے بعد سرحد پر سے ہونے والی دراندازی بہت حد تک قابو کر لی گئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں